واپس جائیں

غیر قانونی ادویات کی فروخت پر پابندی عائد۔ ویب سائیٹس بلاگ

22 Apr 2026, 02:49 PM
غیر قانونی ادویات کی فروخت پر پابندی عائد۔ ویب سائیٹس بلاگ

اسلام آباد : پی ٹی اے نے ممنوعہ ادویات فروخت کرنے والی 4 ویب سائٹس بلاک کردیں،ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے پی ٹی اے کو ان ویب سائٹس کی نشاندہی کی تھی۔ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) کی درخواست پر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے فوری اقدامات کے تحت اُن ویب سائٹس اور سوشل میڈیا صفحات کے حوالے سے اقدامات اٹھائے ہیں جو غیر مجاز اور غیر رجسٹرڈ طبی ادویات کی آن لائن فروخت میں ملوث پائے گئے۔ پی ٹی اے نے ضروری اقدام کے تحت متعلقہ مواد تک رسائی محدود کر دی ہے۔ متعلقہ ویب سائٹس نے غیر قانونی مصنوعات کو ہٹانے کی تصدیق کر دی ہے، جبکہ رپورٹ کیے گئے صفحات اور گروپس کی فوری بلاکنگ کا معاملہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ساتھ فعال طور پر اٹھایا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ پی ٹی اے عوامی صحت کے تحفظ اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے غلط استعمال کی روک تھام کے لیے متعلقہ قومی اداروں کے ساتھ مؤثر تعاون جاری رکھنے اور قابلِ اطلاق قوانین کے تحت بروقت اقدامات کے حوالے سے پرعزم ہے۔

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں