واپس جائیں

میرپور میں مکھن کے نام پر ملاوٹ کا دھندا بےنقاب

13 Nov 2026, 11:39 AM
میرپور میں مکھن کے نام پر ملاوٹ کا دھندا بےنقاب

میرپور/14 نومبر 2026/ میرپور شہر اور گردونواح میں دودھ دہی کی دکانوں پر مکھن کے نام پر مبینہ طور پر ملاوٹ شدہ، غیر معیاری اور مضرِ صحت مکھن نما پیڑوں کی فروخت کا سلسلہ جاری ہے۔ شہریوں نے محکمہ صحت اور فوڈ اتھارٹی کی کارکردگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے فوری کارروائی کا مطالبہ کر دیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق میرپور شہر سے تعلق رکھنے والے ایک شہری نے چند روز قبل دودھ دہی کی ایک دکان سے تین کلو مکھن خریدا۔ گھر جا کر جب اس مکھن سے دیسی گھی تیار کیا گیا تو اس میں دیسی گھی کی مخصوص خوشبو اور ذائقے کا دور دور تک کوئی نشان موجود نہیں تھا،بلکہ اس میں ڈالڈا گھی کا ذائقہ آرہا تھا جس پر شہری کو فروخت کیے جانے والے مکھن کے معیار اور اصلیت کے حوالے سے شدید تحفظات پیدا ہو گئے۔


شہریوں کا کہنا ہے کہ دودھ، دہی اور مکھن جیسی روزمرہ استعمال کی اشیاء میں ملاوٹ عوام کی صحت کے ساتھ سنگین کھیل ہے۔ متعلقہ ادارے فوری طور پر دودھ دہی کی دکانوں کی چیکنگ کریں، مکھن کے نمونے لیبارٹری بھجوائیں اور غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائیں۔

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں