مظفرآباد، بزرگ راہگیر کو بچاتے ہوے نوجوان جاں بحق
چناری: جہلم ویلی کے علاقے لمنیاں میں موٹر سائیکل سوار نوجوان بزرگ راہگیر کو بچاتے ہوئے حادثے کا شکار ہو گیا، جس کے نتیجے میں 28 سالہ نوجوان موقع پر جاں بحق جبکہ بزرگ راہگیر شدید زخمی ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق حادثہ لمنیاں میں ریڈ فاؤنڈیشن کے قریب پیش آیا، جہاں موٹر سائیکل سوار نوجوان نے سڑک عبور کرنے والے بزرگ شہری کو بچانے کی کوشش کی، تاہم موڑ کاٹتے ہوئے موٹر سائیکل حادثے کا شکار ہو گئی، حادثے کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار محمد اشرف ولد محمد مسکین ساکن بابو محلہ مظفرآباد موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا، جبکہ بزرگ شہری فیروز دین ولد کالو، ساکن جنڈیالہ لمنیاں، زخمی ہو گئے،واقعے کی اطلاع ملتے ہی سٹی تھانہ ہٹیاں بالا کے تفتیشی افسر کنول حسین اعوان پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور ضروری قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد نوجوان کی میت ورثاء کے حوالے کر دی،نوجوان کی اچانک موت کی خبر سے علاقے میں افسوس کی فضا چھا گئی، جبکہ اہل علاقہ نے حادثے پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا۔