واپس جائیں

آزاد کشمیر کے سابق وزیر کا باشندہ ریاست منسوخ

12 Nov 2026, 01:58 PM
آزاد کشمیر کے سابق وزیر کا باشندہ ریاست منسوخ

محمد عاصم شریف بٹ کا باشندہ ریاست جعلی ثابت ہونے پر منسوخ۔ 


عاصم شریف 2021 کے آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی انتخابات میں ایل اے 42 وادی کے حلقہ سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے۔ ن لیگ کے سید شوکت علی شاہ کے 1205 ووٹوں کے مقابلہ 1254 ووٹ لےکر رکن اسمبلی منتخب ہوئے۔ پانچ سال رکن اسمبلی رہے، مختلف کمیٹیوں کے رکن رہے۔ انوار الحق حکومت میں وزیر سپورٹس یوتھ کلچر بھی رہے۔ 


اب جبکہ وہ پانچ سال اقتدار کے مزے لینے کے بعد پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر 2026 کا الیکشن بھی لڑ چکے ہیں انکا باشندہ ریاست جعلی نکل آیا ہے۔ 

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں