پبلک سروس کمیشن آزاد کشمیر کے ممبران کی تقرریاں ہائی کورٹ میں چیلنج
مظفرآباد : آزاد جموں و کشمیر پبلک سروس کمیشن کے سات نئے ممبران کی تقرریوں کو آزاد کشمیر ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ درخواست میں تقرریوں کے قانونی جواز، سابق حکومت کے اختیارات، صدر کی آئینی حیثیت اور الیکشن شیڈول کے دوران تقرریوں کے معاملے پر اہم آئینی و قانونی سوالات اٹھائے گئے ہیں۔ عدالت عالیہ نے درخواست کی ابتدائی سماعت کے بعد حکومت آزاد کشمیر سے جواب طلب کر لیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سینئر قانون دان ثاقب احمد عباسی ایڈووکیٹ نے معاذ عبداللہ بنام حکومت آزاد کشمیر کے عنوان سے رٹ پٹیشن دائر کی، جس میں 8 اگست 2026ء کو پبلک سروس کمیشن کے سات ممبران کی تقرریوں کو چیلنج کیا گیا۔ درخواست کی سماعت ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد بہار نے کی۔
درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سابق پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی اتحادی حکومت اپنی پانچ سالہ آئینی مدت مکمل کر چکی تھی، اس لیے عبوری حیثیت میں اسے تین سالہ مدت کے لیے ایک اہم آئینی ادارے میں تقرریاں کرنے کا اختیار حاصل نہیں تھا۔درخواست میں دوسرا اہم نکتہ یہ اٹھایا گیا ہے کہ تقرریوں کے وقت صدر آزاد کشمیر قائم مقام حیثیت میں فرائض انجام دے رہے تھے، لہٰذا ان حالات میں کی جانے والی تقرریوں کے آئینی جواز کا جائزہ لیا جانا ضروری ہے۔
درخواست گزار نے پبلک سروس کمیشن کے چیئرمین کی مدت ملازمت کو بھی قانونی سوال بنایا ہے۔ پٹیشن کے مطابق موجودہ چیئرمین کی مدت جنوری 2027ء میں مکمل ہو رہی ہے، ایسے میں ممبران کی تین سالہ مدت مقرر کرنے کے قانونی جواز اور کمیشن کی آئندہ تشکیل سے متعلق وضاحت ضروری ہے۔درخواست گزار نے پبلک سروس کمیشن کے چیئرمین کی مدت ملازمت کو بھی قانونی سوال بنایا ہے۔ پٹیشن کے مطابق موجودہ چیئرمین کی مدت جنوری 2027ء میں مکمل ہو رہی ہے، ایسے میں ممبران کی تین سالہ مدت مقرر کرنے کے قانونی جواز اور کمیشن کی آئندہ تشکیل سے متعلق وضاحت ضروری ہے۔رٹ پٹیشن میں یہ اعتراض بھی اٹھایا گیا ہے کہ جب تقرریوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تو آزاد کشمیر میں انتخابات کا شیڈول پہلے ہی جاری ہو چکا تھا۔ درخواست گزار کے مطابق انتخابی پابندیوں کے باوجود یہ تقرریاں عمل میں لائی گئیں اور الیکشن کمیشن سے ضروری اجازت یا استثنا بھی حاصل نہیں کیا گیا۔ اسی بنیاد پر عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ مذکورہ تقرریوں کو غیر قانونی قرار دے کر کالعدم کیا جائے۔ تاہم انتخابی پابندیوں کے اطلاق اور کسی اجازت یا استثنا کی ضرورت کا حتمی تعین متعلقہ قانونی ریکارڈ کی روشنی میں ہونا باقی ہے۔سات ممبران میں
ڈاکٹر چوہدری لیاقت حسین،
محمد زاہد عباسی،
پروفیسر ڈاکٹر عبدالقدوس خان،
ڈاکٹر عبدالحمید،
مدحت شہزاد،
ڈاکٹر محمد سلیم خان شامل ہیں۔ان تقرریوں کا اعلان تین سالہ مدت کے لیے کیا گیا تھا اور نوٹیفکیشن کے مطابق ممبران کی ذمہ داریاں حلف اٹھانے کی تاریخ سے شروع ہونا تھیں۔واضح رہے کہ ان تقرریوں کے اعلان کے وقت بھی مختلف سیاسی حلقوں کی جانب سے تحفظات سامنے آئے تھے۔پرنٹ و سوشگ میڈیا پر اسمبلی کی آئینی مدت مکمل ہونے اور انتخابی عمل جاری رہنے کے دوران سبکدوش ہونے والی حکومت کی جانب سے تین سالہ مدت کے لیے سات ممبران کی تقرریوں پر سوالات اٹھائے گئے تھے۔آزاد کشمیر پبلک سروس کمیشن ریاست کا ایک اہم ادارہ ہے، جس کی ذمہ داری سرکاری ملازمتوں کے لیے امتحانات، انتخاب اور بھرتیوں کے عمل میں میرٹ اور شفافیت کو یقینی بنانا ہے۔ اس ادارے کی تشکیل اور ممبران کی تقرریوں کا معاملہ براہ راست ہزاروں امیدواروں کے مستقبل اور سرکاری ملازمتوں کے نظام سے وابستہ ہے۔آزاد جموں و کشمیر پبلک سروس کمیشن ایکٹ 1986ء کی دفعہ 4 اور 4-A میں ممبران کی مدت اور حلفِ عہدہ سے متعلق قانونی ضوابط موجود ہیں۔ اس لیے موجودہ مقدمے میں ان دفعات، متعلقہ آئینی اختیارات اور تقرریوں کے وقت نافذ انتخابی ضابطوں کی تشریح اہمیت اختیار کر گئی۔
ہے۔