پلندری، حساس ادارے کا ملازم بن کر لوگوں کو چونا لگانے والا نوسرباز گرفتار
پلندری شہر میں بھکاریوں کی بھرپور انٹری ہر چوک چراے پر خواتین اور بچوں کی یلغار بھیک مانگنے کی آڑ میں کئ وارداتوں میں ملوث ہونے کا بھی انکشاف غیر ریاستی باشندوں کی اکثریت پلندری اور اس کے گرد ونواح میں موجود ہیں خواتین نے چوڑیاں چڑانے اور مہندی لگانے کے لیے جگہ جگہ ڈھیرے ڈالے ہوے ہیں انٹری پوائنٹ پر چینکگ کا کوئی معقول بندوبست نہیں ہوتا اور نہ ہی شناختی کارڈ چیک کیے جاتے ہیں اور نہ ہی غیر ریاستی باشندوں کی مکمل جانچ پڑتال کی جاتی ہے انٹری پوائنٹ کی پولیس صرف ڈھنگ ٹپاؤ پالیسی اور مال بنانے میں مصروف ہوتی ہے گزشتہ روز حساس اداروں کی نشان دہی پر پلندری پولیس نے تاج محل ہوٹل سے ایک ٹانگ سے معذور آدمی کو گرفتار کیا جو خود اپنے اپکو حساس ادارے کا ملازم بتاتا تھا اور اس نے ایک جعلی کارڈ بھی بنا رکھا تھا لوگوں کو نوکریاں دینے کا جھانسہ دیکر لاکھوں روپے بٹور لیے اور ساتھ ساتھ دم ڈالنے اور تعویذ گنڈے کا بھی استعمال کرتا تھا یہ سب کچھ پلندری شہر کے وسط میں دیدہ دلیری سے کر رہا تھا مگر پولیس کو کوی اطلاع نہ ہو سکی اس کے خلاف تحقیقات جا رہی ہیں تاہم پولیس نے مکمل تفصیلات بتاتے سے گریز کیا ہے عوام علاقے کے معززین نے آی جی پولیس ڈی آی جی پولیس اور ایس ایس پی سدھنوتی سے مطالبہ کیا ہے کہ پولیس کی اس ناقص کارکردگی پر اصلاح کی کوشش کی جاے اور انکی استعداد کار بڑھای جاے اور جتنے بھی انٹری پوائنٹ ہیں ان پر چینکگ کا بہترین نظام بنایا جاے اور غیر ریاستی باشندوں پر کڑی نظر رکھی جاے