واپس جائیں

نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نادرا کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر جاں بحق

06 Nov 2026, 02:39 PM
نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نادرا کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر جاں بحق

پشاور :پشاور میں نادرا آفس کے عقب میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر فہد خان جاں بحق ہوگیا۔ ایس ایس پی آپریشنز فرحان خان کے مطابق پشاور کے علاقے حیات آباد میں نادرا آفس کے عقب میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں نادرا کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر فہد خان جان کی بازی ہار گیا۔ ایس ایس پی آپریشنز نے بتایا کہ جائے وقوعہ سے 30 بور پستول کے 8 خول برآمد ہوئے ہیں جبکہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ فرحان خان کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ دوسری جانب اپنے ایک بیان میں رکن قومی اسمبلی نور عالم خان کا کہنا تھا کہ میرا بھتیجا فہد خان نادرا ہیڈکوارٹر کے سامنے دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہوگیا۔

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں