فیصل آباد گوجرہ روڈ پر نامعلوم پراڈو سوار لڑکی کو مبینہ نشے کی حالت میں چھوڑ کر فرار، ریسکیو نے ہسپتال منتقل کر دیا
فیصل آباد:جہانگیر سے براستہ گوجرا روڈ، ریسکیو 1122 کے دفتر کے قریب نامعلوم افراد ایک لڑکی کو مبینہ طور پر نشے کی حالت میں سڑک کنارے چھوڑ کر فرار ہو گئے۔اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچی اور لڑکی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد مزید علاج کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق لڑکی بظاہر نشے کی حالت میں ہے اور فی الحال اپنی شناخت سمیت دیگر ضروری معلومات واضح طور پر بتانے کے قابل نہیں۔اطلاع ملنے پر پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ پولیس کی جانب سے لڑکی کو سڑک کنارے چھوڑ کر فرار ہونے والے نامعلوم افراد کی شناخت اور تلاش کی جا رہی ہے۔