فوڈ اتھارٹی پلندری کی کاروائی زاہد المیعاد کولڈ درنکس اور دہی ضبط
مورخہ 29اپریل 2026
کو ٹیم فوڈ اتھارٹی سدھنوتی نے عوام الناس کو غیر معیاری اور زائدالمیعاد اشیائے خورونوش سے محفوظ رکھنے کے لیے آزاد جموں و کشمیر *فوڈ اتھارٹی سدھنوتی* کی ٹیم نے پلندری بازار* میں خصوصی کارروائی کی۔
کارروائی کے دوران جنرل سٹورز سے *ایکسپائر کولڈ ڈرنکس اور ایکسپائر دہی برآمد ہوا جن کی مجموعی *مالیت تقریبا 43000 روپے* تھی۔ مذکورہ تمام کولڈ ڈرنکس کو موقع پر ہی ضبط کر دیا گیا تاکہ عوام کی صحت کو ممکنہ نقصان سے بچایا جا سکے۔
اس کے علاوہ *پلندری بازار* میں مختلف جنرل سٹورز اور بیکرز کا بھی معائنہ کیا گیا جہاں بعض دکانوں میں زائدالمیعاد اشیاء پائی گئیں۔ اس خلاف ورزی پر متعلقہ فوڈ بزنس آپریٹرز کو مجموعی طور پر 15000 روپے جرمانہ* عائد کیا گیا جبکہ دکانداروں کو صفائی ستھرائی برقرار رکھنے اور صرف معیاری و تازہ اشیاء فروخت کرنے کی سخت ہدایات جاری کی گئیں۔