واپس جائیں

امریکہ ایرانی جہاز اور عملہ فوری رہا کرے: ایرانی وزارت خارجہ

21 Apr 2026, 03:10 PM
امریکہ ایرانی جہاز اور عملہ فوری رہا کرے: ایرانی وزارت خارجہ

واشنگٹن :ایرانی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ امریکاہمارے جہاز اورعملے کو فوری رہا کرے ۔
امریکا کی جانب سے ایرانی تجارتی جہاز قبضے میں لینے کا معاملہ ایران نے اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور عالمی بحری تنظیم کے سامنے اٹھا دیا۔
ایرانی وزارتِ خارجہ  نے بیان میں کہاکہ امریکی اقدام بین الاقوامی قوانین اور جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی ہے، اس غیر قانونی اور مجرمانہ امریکی عمل کے خطرناک نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔
ایرانی وزارتِ خارجہ کا مؤقف ہے کہ ایرانی جہاز، اس کےسیلرز، عملہ اور ان کے اہلخانہ کو فوری رہا کیا جائے۔
ایرانی وزارتِ خارجہ نے کہا کہ جہاز پر قبضے کے دوران عملے اور ان کے خاندانوں کو بھی دھمکایا گیا۔
واضح رہے کہ امریکی سینٹ کام نے ایرانی جہاز پر حملے کی ویڈیو جاری کی تھی اور کہا تھا کہ امریکی میرینز نے جہاز پر قبضہ کر لیا ہے، جہاز اب امریکی تحویل میں ہے۔

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں