منگلا، واپڈا کے سیکورٹی سارجنٹ کی بیٹی نہر میں ڈوب گئ
میرپور/20اپریل 2026/منگلا واپڈا سکیورٹی سارجنٹ کی بیٹی نہر اپر جہلم میں ڈوب گءی ہے۔ واقعہ اتوار کی دوپہر انڈسٹریل ایریا کے قریب پیش آیا۔ بچی اپنے والدین کے ہمراہ نہر کے کنارے موجود تھی کہ پاءوں پھسلنے سے وہ نہر میںجاگری۔ سکیورٹی سارجنٹ ذوالفقار کی بیٹی کی عمر 16/17 سال بتاءی جاتی ہے۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں اور پولیس موقع پر پہنچ گءی۔ آخری اطلاعات آنے تک لڑکی کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری تھا۔