واپس جائیں

برطانیہ، پولیس کا منشیات فروش نیٹ ورک کے خلاف کریک ڈاون، 19 افراد گرفتار

06 Nov 2026, 09:39 AM
برطانیہ، پولیس کا منشیات فروش نیٹ ورک کے خلاف کریک ڈاون، 19 افراد گرفتار

برطانیہ: منشیات کے نیٹ ورک کے خلاف کارروائی، 19 افراد گرفتار


گریٹر مانچسٹر پولیس نے منشیات کی سپلائی کے خلاف بڑے آپریشن کے دوران 21 مقامات پر چھاپے مار کر 14 مردوں اور پانچ خواتین سمیت 19 افراد کو گرفتار کر لیا۔


پولیس کے مطابق یہ نیٹ ورک اکتوبر 2020 سے سرگرم تھا اور اس کے ذریعے 4.2 کلوگرام سے زائد کلاس اے منشیات کی ترسیل کا شبہ ہے۔ چھاپوں کے دوران کریک کوکین، ہیروئن، بھنگ، ترازو اور گاڑی سے کوکین کے 30 مشتبہ پیکٹ برآمد ہوئے۔


گرفتار افراد سے تفتیش جاری ہے جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ کارروائی کا مقصد منظم جرائم اور منشیات کی سپلائی کا خاتمہ کرنا ہے۔

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں