طالب علم تشدد کیس، ڈی آئی جی میرپور نے انکوائری کا حکم دے دیا
میرپور/15 مئی 2026/ ڈی آئی جی میرپور ڈویژن نے میرپور میں حاضر سروس، معطل اور سول اہلکاروں کی جانب سے ایک میڈیکل طالب علم اور طالبہ پر مبینہ تشدد اور گرفتاری کی وائرل ویڈیو کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی میرپور کو پانچ روز کے اندر انکوائری مکمل کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
سوشل میڈیا پر شدید تنقید اور میرپور پولیس کی بدنامی کا باعث بننے والے اس واقعے میں حاضر سروس اہلکاروں کے ساتھ فہیم سہراب نامی معطل پولیس اہلکار، سول افراد اور پرائیویٹ گاڑیوں کی موجودگی نے کئی سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔
ڈی آئی جی میرپور ڈویژن نے اپنے مکتوب میں معطل اہلکار اور سول افراد کی موجودگی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے شفاف اور غیر جانبدار تحقیقات کے لیے ایک سینئر آفیسر سے انکوائری کرانے کی بھی ہدایت جاری کی ہے۔