واپس جائیں

کیوبا میں پٹرول اورڈیزل مکمل طور پر ختم

14 May 2026, 10:15 AM
کیوبا میں پٹرول اورڈیزل مکمل طور پر ختم

امریکی ناکہ بندی ،کیوبا میں پٹرول اور ڈیزل مکمل طور پر ختم
ہواناکیوبا کے وزیر توانائی ویسینٹ ڈی لا او نے انکشاف کیا ہے کہ ملک میں ڈیزل اور  پٹرول مکمل طور پر ختم ہو چکا ہے۔
امریکی ناکہ بندی کے باعث ایندھن کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے جس کی وجہ سے دارالحکومت ہوانا سمیت پورے ملک کو کئی دہائیوں کے بدترین بلیک آؤٹ کا سامنا ہے۔
وزیر توانائی نے سرکاری میڈیا پر صورتحال کی سنگینی بتاتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس بالکل بھی ایندھن اور ڈیزل نہیں بچا ہے۔
ہمارے پاس کوئی محفوظ ذخائر بھی موجود نہیں ہیں، جس کی وجہ سے قومی گرڈ کی حالت انتہائی نازک ہے۔
رواں ہفتے اور گزشتہ ہفتے کے دوران دارالحکومت میں بجلی کی بندش میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے اور کئی علاقوں میں دن کے بیس سے بائیس گھنٹے بجلی غائب رہتی ہے۔
ویسینٹ ڈی لا او کے مطابق یہ صورتحال ایک ایسے شہر میں تناؤ کو بڑھا رہی ہے جو پہلے ہی خوراک، ایندھن اور ادویات کی قلت کی وجہ سے نڈھال ہو چکا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اس وقت ملک کا پاور گرڈ مکمل طور پر صرف مقامی خام تیل، قدرتی گیس اور شمسی توانائی پر چل رہا ہے۔
اگرچہ کیوبا نے گزشتہ دو سالوں میں تیرہ سو میگاواٹ شمسی توانائی کے منصوبے لگائے ہیں، لیکن ایندھن کی کمی کی وجہ سے گرڈ میں پیدا ہونے والا عدم استحکام ان کی کارکردگی کو بھی متاثر کر رہا ہے۔

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں