واپس جائیں

دبئ کی ایئر لائن نے اسلام آباد سمیت پاکستان کے تین بڑے شہروں کے لیے پروازیں معطل کر دیں

14 May 2026, 10:09 AM
دبئ کی ایئر لائن نے اسلام آباد سمیت پاکستان کے تین بڑے شہروں کے لیے پروازیں معطل کر دیں

دبئی کی بجٹ ائیرلائن نے لاہور، اسلام آباد اور پشاور کے لیے پروازیں معطل کردیں
دبئی،اسلام آباددبئی کی بجٹ ائیرلائن نے لاہور،اسلام آباد اور پشاور کیلئے پروازیں معطل کردیں۔
متحدہ عرب امارات کی کم لاگت کی ائیر لائن  نے “آپریشنل وجوہات” کی بنا پر دارالحکومت اسلام آباد سمیت پاکستان کے 3 بڑے شہروں لاہور اور پشاور کیلئے پروازیں 26 اکتوبر 2026 تک معطل کر دی ہیں۔
اماراتی حکام کے مطابق کراچی،سیالکوٹ، ملتان، فیصل آباد اور کوئٹہ کیلئے پروازیں جاری ہیں۔
اماراتی حکام نے کہا کہ متاثرہ مسافروں کو پیسے واپس کیے جارہے ہیں جبکہ ٹکٹ رکھنے والوں کو دیگر ائیرلائن پر ری بکنگ کی سہولت فراہم کرنے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ایران جنگ کے بعد خلیجی فضائی آپریشن متاثر ہوا تھا۔
حکام نے کہا کہ  دبئی ائیرپورٹ پرمارچ میں مسافروں کی تعداد میں 66 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔
خیال رہے کہ عرب امارات کی دیگر ائیرلائن کی پاکستان کیلئے پروازیں جاری ہیں۔

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں