چلڈرن ہسپتال میرپور میں بچی کی موت انکوائری کمیٹی قائم
میرپور/11مئ 2026/ ڈپٹی کمشنر میرپور چوھدری ساجد اسلم نے ن نصیر اکبر چوہدری کی معصوم بیٹی کی پرائیویٹ ہسپتال میں دوران علاج کے دوران وفات کے معاملے کے حوالے سے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی سربراہی میں تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے ۔کمیٹی میں دیگر ممبران ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر رضوان ملک اور ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈی ایچ کیو ہسپتال میرپور ڈاکٹر ماریہ ذوالفقار شامل ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے یہ تحقیقاتی کمیٹی ایس ایس پی میرپور خرم اقبال کی رپورٹ کی روشنی میں بچی کی موت کی وجوہات کے تعین کے لیے تشکیل دی ہے
نصیر اکبر چوہدری نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ چند روز قبل انکی بیٹی کو کھانسی کی شکایت پر معمول کے چیک اپ کے لیے چلڈرن ہسپتال لے جایا گیا جہاں لیڈی ڈاکٹر اور عملے کی غفلت کی وجہ سے انکی بیٹی کی موت واقع ہوئی ہے