بنوں :پولیس چوکی پر خودکش حملہ ،12اہلکار شہید
بنوں : بنوں میں رات گئے دہشت گردوں نے پولیس چوکی فتح خیل پر بارود سے بھری گاڑی ٹکرا دی، جس کے نیتجے میں 12 اہلکار شہید ہوگئے۔ پولیس کے مطابق تین اہلکاروں کو ملبے سے زندہ نکال لیا گیا۔ ڈی آئی جی بنوں ریجن سجاد خان نے رات گئے ڈی ایچ کیو اسپتال کا دورہ کرتے ہوئے زخمی اہلکاروں کی عیادت کی۔ اسپتال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی آئی جی بنوں ریجن نے کہا کہ بنوں پولیس کے حوصلے بلند ہیں، دہشت گرد اپنے ناپاک عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ ڈی آئی جی بنوں نے کہا کہ یہ دہشت گردوں کی آخری بزدلانہ کارروائی ثابت ہوگی، بنوں پولیس دہشت گردوں کو چن چن کر انجام تک پہنچائے گی اور علاقے سے ان کا مکمل خاتمہ یقینی بنایا جائے گا۔ پولیس کے مطابق سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن تاحال جاری ہے۔ صدرمملکت آصف علی زرداری ،وزیراعظم شہبازشریف اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے