واپس جائیں

ایران، شاپنگ سینٹر میں آتشزدگی سے آٹھ افراد جاں بحق

06 May 2026, 02:35 PM
ایران، شاپنگ سینٹر میں آتشزدگی سے آٹھ افراد جاں بحق

تہران :ایران کے دارالحکومت تہران میں ایک شاپنگ سینٹر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں   8 افراد  جھلس کر جاں بحق اور 36 زخمی ہو گئے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ تہران کے مغرب میں واقع شہر اندیشہ کے ارغوان شاپنگ سینٹر میں پیش آیا، جہاں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ آگ لگنے کی ایک بڑی وجہ عمارت میں استعمال ہونے والا آتش گیر بیرونی مواد (کلیڈنگ) تھا۔ ے جاری ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عمارت مکمل طور پر شعلوں کی لپیٹ میں آ گئی تھی۔ دوسری جانب سرکاری ریڈیو براڈکاسٹر اریب نے بتایا ہے کہ واقعہ کے ذمہ داران اور پراپرٹی ڈویلپر کی شناخت اور گرفتاری کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔ یہ افسوسناک واقعہ تہران کے مغربی علاقے میں واقع ایک شاپنگ سینٹر میں پیش آیا، جہاں اچانک آگ لگ گئی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ عمارت میں تیزی سے پھیلی جس کی بڑی وجہ عمارت پر موجود آتش گیر پینٹ کو قرار دیا جا رہا ہے۔ ریسکیو ٹیمیں اور فائر بریگیڈ کا عملہ فوری طور پر موقع پر پہنچ گیا اور آگ پر قابو پانے کے لیے کارروائیاں شروع کر دیں۔ امدادی اہلکاروں نے زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا جہاں بعض کی حالت تشویشناک بتائی گئی،مزید اموات کا خدشہ ہے ۔ حکام نے کہا کہ واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں تاکہ آگ لگنے کی اصل وجہ معلوم کی جا سکے۔ مزید جانی نقصان کے خدشے کے پیش نظر ریسکیو آپریشن جاری ہے جبکہ عمارت کو خالی کرا لیا گیا ہے۔

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں