واپس جائیں

مظفرآباد، ٹریفک حادثے میں ڈرائیور جاں بحق

06 May 2026, 02:34 PM
مظفرآباد، ٹریفک حادثے میں ڈرائیور جاں بحق

چناری: چناری کے نواحی گاؤں چنوئیاں میں علی الصبح ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا، جہاں ایک مزدہ گاڑی بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں ڈرائیور موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز پیش آنے والے اس حادثے میں جاں بحق ہونے والے ڈرائیور کی شناخت حماد خالد کھوکھر ولد محمد خالد کھوکھر ساکنہ چنوئیاں کے نام سے ہوئی ہے۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ ڈرائیور جانبر نہ ہو سکا اور موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ حادثے کے بعد پورے علاقے میں سوگ کی فضا چھا گئی، جبکہ اہل علاقہ کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پر جمع ہو گئی۔ مرحوم کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں میں ادا کی گئی، جس میں ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ نماز جنازہ کے بعد مرحوم کو آہوں اور سسکیوں کے سائے میں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں