واپس جائیں

نارووال میں گھر کی چھت گرنے سے چار افراد جاں بحق دو زخمی ہو گئے

05 May 2026, 05:06 PM
نارووال میں گھر کی چھت گرنے سے چار افراد جاں بحق دو زخمی ہو گئے
نارووال : نواحی گاؤں لُدھڑ میں زیرِ تعمیر مکان کی چھت گرنے سے 4 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ اُس وقت پیش آیا جب چھت پر لنٹر ڈالنے کا کام جاری تھا اور اچانک اوور لوڈنگ کے باعث چھت منہدم ہو گئی جس کے نتیجے میں 6 افراد ملبے تلے دب گئے۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں نورکوٹ، نارووال اور شکرگڑھ اسٹیشنز سے فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ تقریباً دو گھنٹے جاری رہنے والے ریسکیو آپریشن کے دوران تمام متاثرین کو ملبے سے نکال لیا گیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں صدف (32 سال)، رفاقت (45 سال)، حمید (10 سال) اور شانزے (6 سال) شامل ہیں، جنہیں سر پر شدید چوٹیں آئیں۔ جبکہ زخمیوں میں محمد فراز (7 ماہ) اور ہادیہ (ڈیڑھ سال) شامل ہیں، جنہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شکرگڑھ منتقل کر دیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں