واپس جائیں

میرپور، سسر نے فائرنگ کرکے داماد کو شدید زخمی کردیا

26 Apr 2026, 10:06 AM
میرپور، سسر نے فائرنگ کرکے داماد کو شدید زخمی کردیا

ساہنگ (قمر عارف سے )جاتلاں سیوا کے نزدیک بستی کے رہائشی سپین گل خان نے اپنے داماد ندیم مغل کو گولیاں مار کر شدید زخمی کر دیا پولیس کی بروقت کاروائی زخمی کو میرپور منتقل کر دیا گیا 
تفصیلات کے مطابق جاتلاں سیوا کا رہائشی سپن گل نے اپنے داماد کو گولیاں مار دی زرائع سے معلوم ہو رہا ہے کے کچھ عرصہ قبل سپن گل کی بیٹی نے اپنی مرضی سے گھر سے بھاگ کر شادی کی تھی جس پر آج سپن گل کا داماد اس کے گھر آیا تو سپن گل نے غصے میں آ کر اپنے ہی داماد پر گولیاں چلا دی اس خبر سے علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا موقع کی خبر پر جاتلاں چوکی کے انچارج چوہدری ارشد نے فوری کاروائی کرتے ہوئے زخمی کو ڈی ایچ کیو ہسپتال ریفر کر دیا گیا بتایا جا رہا ہے کے سپن گل کا داماد سیریس خالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال لے جایا گیا حلقہ کھڑی میں جرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتوں سے لوگوں میں تشویش پائی جاتی ہے اہل علاقہ کا ڈی آئی جی ضلع میرپور اور ایس ایس پی ضلع میرپور سے فوری کاروائی کرنے کا 
مطالبہ مجرم کو کڑھی سے کڑھی سزا دلوانے کا مطالبہ اہل علاقہ

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں