واپس جائیں

نکاح پر نکاح، سابق خاوند پریس کلب پہنچ گیا

25 Apr 2026, 01:16 PM
نکاح پر نکاح، سابق خاوند پریس کلب پہنچ گیا

اسلام گڑھ(نمائندہ خصوصی)چالاک بیوی کا ستایا ہوا حمزہ بنارس چنار پریس کلب تحصیل اسلام گڑھ پہنچ گیا، میری منکوحہ بیوی عطیہ خلیل نے 2017 میں مجھ سے نکاح کیا اور بغیر طلاق لیے کھوئی رٹہ کے ساجد نامی شخص سے بغیر طلاق ایک اور نکاح 2018 میں کر لیا ساجد نامی شخص کی 2021 میں موت ہو گئی اور 2022 میں دوبارہ سے ٹمپرنگ کر کے میرے ساتھ ایک اور نکاح نامہ جاری کروایا اور نئی شرائط ڈال کر سامنے لے آئی اور اب مجھے اور میرے خاندان کو بلیک میل کر رہی ہے ساتھ ہی 10 تولا سونے کی ڈیمانڈ بھی کر رہی ہے میں غریب مزدور ہوں کہاں سے اتنا زیور دوں، جعلی و دونمبر نکاح نامے کرنے میں ماہر کالا خان لودھی سارے معاملے میں ملوث ہے اس کا رجسٹر ضبط کرکے سخت سزائیں دلوائی جائیں،چیف سیکرٹری آزادکشمیر، آئی جی و ڈی آئی جی میرپور اور  ضلعی انتظامیہ میرپور میری دادرسی کریں اور اس چالاک عورت سے تحفظ دلوائیں اور اگر مجھے یا میرے خاندان کو کچھ ہو گیا تو یہ خاندان اور اس کے معاونین ذمہ دار ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق 
حمزہ بنارس ساکن رڑاہ نے چنار پریس کلب تحصیل اسلام گڑھ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عطیہ خلیل دختر حاجی محمد خلیل سے میں نے 2017 میں نکاح کیا اور عطیہ 1 سال میرے نکاح میں رہی اور بعد ازیں مجھ سے طلاق لیے بغیر 2018 میں کھوئیرٹہ کے ساجد حسین ولد قربان حسین ساکن منجوال سے نکاح کیا جس سے ایک بیٹا بھی ہے پھر 2022 میں دوبارہ مجھ حمزہ بنارس سے نکاح نامہ کالا خان لودھی کے ذریعہ بنوا لیا جس میں ناصرف 10 تولا سونا لکھا گیا بلکہ گواہ بھی نئے لکھ لئے گئے۔اس پورے معاملے سے میں لاعلم ہوں اب موصوفہ میرے خلاف کبھی پریس کانفرنسیں کرکے الزامات تراشی کرتی ہے اور کبھی ضلعی انتظامیہ کے دفاتر میں خود کو مظلوم بنا کر پیش کرتی ہے اور مجھ سمیت میرے خاندان کو بدنام و بلیک میل کر رہی ہے۔میں چیف سیکرٹری و آئی جی  آزادکشمیر، ڈی آئی جی و ڈپٹی کمشنر میرپور سے التماس ہے کہ میری داد رسی کی جائے اور اس بلیک میلنگ کے خلاف مکمل انکوائری کی جائے اور جعلی نکاح پڑھانے و رجسٹرڈ کرانے والے مولوی کالا خان لودھی و دیگر ذمہ داران کے خلاف ناصرف کاروائی کی جائے بلکہ مجھے بھی اس چالاک اور شاطر عورت سے تحفظ دلایا جائے اور اگر مجھے و میرے خاندان کو آئندہ کوئی نقصان پہنچا تو یہ خاتون و اس کے معاونین ذمہ داران ہوں گے۔

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں