ترنول پھاٹک کو آبناے ہرمز کہنے پر شہری گرفتار
اسلام آباد: اسلام آباد میں تھانہ ترنول پولیس نے سوشل میڈیا پر ترنول پھاٹک بند کرنےکے لئے اکسانے پر شہری خرم نذیر کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے ، موقف اختیار کیا گیا ہے کہ دن دو بج کر 45 منٹ پر سوشل میڈیا پر ایک خبر دیکھی سوشل میڈیا کو دیکھ کر فورا ترنول پہنچا اور کچھ لوگوں سے خبر کی تصدیق کروائی۔۔جس میں ایک شہری نے لکھا تھا کہ "ترنول پھاٹک بھی آبنائے ہرمز سےکم نہیں اسےبند کیا جائے تو ہمارےسارے مسئلے حل ہو جائیں گے"،۔۔ ایف آئی آر میں کہا گیا کہ موجودہ سیکیورٹی صورتحال پر ایسی تشہیر اور ایڈ لگانے پر مجاز اتھارٹی نے دفعہ 144نافذ کر رکھی ہے۔ ملزم نےمجاز اتھارٹی کےحکم کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لوگوں کو ترنول پھاٹک بند کرنے پہ اکسایا۔تھانہ ترنول پولیس نے اے ایس آئی شاہد اصغر کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔