واپس جائیں

اسلام آباد پولیس نے انسانی جانوں کو خطرے میں ڈالنے والے ملزمان گرفتار کر لئے

18 Apr 2026, 03:00 PM
اسلام آباد پولیس نے انسانی جانوں کو خطرے میں ڈالنے والے ملزمان گرفتار کر لئے

اسلام آباد : اسلام آباد ٹریفک پولیس اور تھانہ کوہسار نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بلیو ایریا میں ڈرِفٹنگ اور شہریوں کی جان خطرے میں ڈالنے پر 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ مشترکہ کارروائی کے دوران خطرناک ڈرفٹنگ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ ان کی گاڑیاں بھی قبضے میں لے کر تھانے میں بند کر دی گئی ہیں۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ چیف ٹریفک آفیسر محمد سرفراز ورک نے کہا ہے کہ شہر کی سڑکوں پر ٹریفک کی روانی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور ٹریفک کے بہائو میں خلل ڈالنے والے کسی بھی شخص کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کی حفاظت اور رہنمائی کے لیے ٹریفک پولیس کے جوان ہر وقت سڑکوں پر موجود ہیں۔

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں