کھاریاں کے قریب پاکستان ایکسپریس پٹڑی سے اتر گئی،ٹرین آپریشن متاثر
کھاریاں راولپنڈی سے کراچی جانے والی 46 ڈاؤن پاکستان ایکسپریس کھاریاں کے قریب پٹڑی سے اتر گئی، حادثے کے باعث مین لائن بلاک ہونے سے ٹرین آپریشن شدید متاثر ہوا ہے۔ راولپنڈی سے کراچی جانے والی پاکستان ایکسپریس کو کھاریاں کے قریب حادثہ پیش آیاجہاں 46 ڈاؤن پاکستان ایکسپریس ڈریل ہو گئی۔ حادثے کے باعث مین لائن بلاک ہوگئی جس سے ٹرینوں کی آمدورفت متاثر ہوئی اور مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریلیف ٹیمیں جائے حادثے پر پہنچ گئیں جو متاثرہ بوگیوں کو ہٹانے اور ٹریک کی بحالی کا کام کریں گی۔ ریلوے حکام کے مطابق ٹریک بحال ہونے کے بعد ٹرین آپریشن معمول کے مطابق شروع کرنے کی کوشش کی جائے گی.