مظفر آباد، ٹریفک حادثے میں ایک خاتون جاں بحق تین افراد زخمی
مظفرآباد(نامہ نگار) جہلم ویلی کے علاقے گڑھی دوپٹہ میں اعوان پٹی بالا روڈ پر ایک کیری ڈبہ ٹریفک حادثے کا شکار ہو گیا، جس کے نتیجے میں ایک خاتون موقع پر جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو 1122ذرائع کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو فوری طور پر قریبی آر۔ایچ۔سی ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ابتدائی معلومات کے مطابق جاں بحق خاتون اور زخمی افراد کا تعلق گوڑی سیداں سے بتایا جا رہا ہے۔ حادثے کی وجوہات کے حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔