واپس جائیں

لیپہ، پہاڑ سرکنے کے باعث نوجوان لڑکی جاں بحق، ایک شدید زخمی

29 Mar 2026, 05:55 AM
لیپہ، پہاڑ سرکنے کے باعث نوجوان لڑکی جاں بحق، ایک شدید زخمی

چناری :وادی لیپہ کے گاءوں موجی ڈوگیاں میں پہاڑ سرکنے کے باعث پیش آنے والے افسوسناک حادثہ میںایک نوجوان لڑکی جاں بحق،ایک شدید زخمی ہو گءی،علاقہ میں کہرام مچ گیا،ہر آنکھ اشکبار،جاں بحق لڑکی کی نماز جنازہ ادا،آباءی قبرستان میں آہوں، سسکیوں کے ساءے میں سپرد خاک،زخمی ہونے والی دوسری لڑکی سی ایم ایچ مظفرآباد میں زیر علاج۔تفصیلات کے مطابق وادی لیپہ کے علاقہ موجی،ڈوگیاں میں دو نوجوان لڑکیاں ایک پہاڑ پر بیٹھی ہوءی تھیں کہ اچانک اونچاءی سے ایک پتھر آکر ان پر گرا تو دونوں لڑکیاں پتھر سمیت گہری کھاءی میں جا گریں،حادثہ کے نتیجے میں سترہ سالہ کومل دختر محمد شوکت ساکن موجی موقعہ پر ہی جاں بحق ہو گءی، جبکہ سولہ سالہ مریم دختر عبدالقیوم ساکنہ موجی شدید زخمی ہو گءی جسے فوری طور پر ریسکیو کر کے ایل ٹی ایف ٹی سی لیپہ منتقل کیا گیا جہاں اسے ابتداءی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد سی ایم ایچ مظفرآباد ریفر کردیا گیا،جاں بحق ہونے والی کومل شوکت کی نماز جنازہ ہفتہ کے روز ادا کی گءی جس میں ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی،جس کے بعد اسے آباءی قبرستان میں آہوں اور سسکیوں کے ساءے میں منوں مٹی تلے سپرد خاک کردیا گیا،اس واقعہ کے بعد پورے لیپہ ویلی کی فضا سوگ میں ڈوبی ہوءی ہے۔

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں