بارات کی گاڑی کو حادثہ، دولہا کی والدہ جانبحق دس افراد ذخمی
چارسدہ :چارسدہ رجڑ بائی پاس پر بارات کی گاڑی کو حادثہ، دولہے کی والدہ جاں بحق جبکہ دولہا دلہن سمیت 10باراتی شدید زخمی ہو گئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق چارسدہ میں رجڑ بائی پاس کے مقام پر بارات کی گاڑی کو پیش آنے والے افسوسناک حادثے میں دلہے کی والدہ جاں بحق ہو گئیں ہیں جبکہ دلہا اور دلہن سمیت 10 افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر (ڈی ایچ کیو) اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ بارات شیروجنگی سے اخون ڈھیری جا رہی تھی کہ راستے میں حادثہ پیش آیا۔ ریسکیو ٹیموں نے بروقت موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں مکمل کیں۔ حادثے کے بعد خوشیوں والا گھر ماتم کدہ بن گیا، اور علاقے میں فضا سوگوار ہو گئی۔