واپس جائیں

مظفرآباد، نوجوان دریا میں ڈوب گیا۔ ڈیڈ باڈی کی تلاش جاری

26 Mar 2026, 10:38 AM
مظفرآباد، نوجوان دریا میں ڈوب گیا۔ ڈیڈ باڈی کی تلاش جاری
مظفرآباد(نامہ نگار)جہلم ویلی روڈ پر سراں کے مقام سے ایک 16 سالہ نوجوان دریاۓ جہلم میں بہہ گیا،ریسکیو 1122 نے فوری طور پر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔اطلاعات کے مطابق سعود ولد محمد حنیف، ساکنہ کنیناں ضلع مظفرآباد، دریا میں مچھلی پکڑنے والا جال نکالنے کی کوشش کر رہا تھا کہ اچانک توازن بگڑنے کے باعث تیز بہاؤ کی نذر ہو گیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 مظفرآباد کے گڑھی دوپٹہ یونٹ نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر سرچ آپریشن کا آغاز کیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق دریا میں پانی کے تیز بہاؤ اور دشوار گزار مقامات کے باعث تلاش میں مشکلات کا سامنا ہے۔مزید برآں، بیک اپ کے طور پر واٹر ریسکیو یونٹ اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (SDMA) دومیل بارہ دری کے مقام پر تعینات کر دیا گیا ہے، جبکہ ریسکیو 1122 مظفرآباد کی ٹیم بھی دومیل کے مقام پر ہائی الرٹ ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ پیش رفت پر فوری کارروائی کی جا سکے۔
آخری اطلاعات تک نوجوان کی تلاش جاری ہے جبکہ اہل خانہ اور مقامی افراد میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں