میرپور آزاد کشمیر کی ایک طالبہ سمیت ، پاکستان کی چار طالبات نے دنیا میں ملک کا نام روشن کر دیا
اسلام آباد (نامہ نگار) ذرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی ، انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کی چار طالبات نے بین الاقوامی ثالثی موٹ کورٹ میں نمایاں کامیابی کو اپنے نام کر لیا، سی وسموٹ مقابلہ جات کا تئیسواں (23)انٹرنیشل ایونٹ تھا جس میں انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کی چار طالبات نے کوالیفائی کرکے حصہ لیا جن میں میرپور آزادکشمیر سے نہا فاطمہ ،فیصل آباد جڑانوالہ سے شیریں علی ،نوشہرو فیروز سندھ سے آمنہ سہراب ،خبیر پختونخواہ چترال سے محسنہ حیات شامل تھیں ان طالبات نے بین الاقومی قانون اور اس کے تحت ثالثی پروگرام میں اپنی غیر معمولی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا اور ایونٹ میں نمایاں کامیابی حاصل کی جو اس بات کی غماز ہے کہ جہاں یونیورسٹی ان طلبا و طالبات کی صلاحیتیں نکھارنے میں بھرپور کردار ادا کرتی ہے وہیں کوالٹی آف ایجوکیشن پر توجہ بھی دی جاتی ہے جس کی بدولت بچیاں بین الاقوامی طور پر بھی اسی دی گئی تعلیم کی وجہ سے اپنا اور ملک اور جامعہ کا نام روشن کرتی ہیں
بین الاقوامی ثالثی قانون میں پاکستان کی کسی بھی یونیورسٹی اور خواتین کی شرکت کا یہ پہلا موقع ہے اور موٹ مقابلے میں جانے والی پہلی خواتین ٹیم ہے اور بین الاقوامی قانون و ثالثی میں خواتین کی نمائندگی بڑھ رہی ہے جس کو عالمی تناظر میں اچھا گردانا جا رہا ہے