آزاد کشمیر کے دو سیکرٹری او ایس ڈی کر دیئے گئے
میرپور/23 اپریل 2026/ حکومت آزاد کشمیر نے آزادکشمیر دو سیکرٹریز کو او ایس ڈی کر دیاھے۔ حکومت آزاد کشمیر کے محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق سیکرٹری ھائر ایجوکیشن تہذیب النساء اور چیئرمین ٹیوٹا محمود مرزا او ایس ڈی ہوئے ہیں۔ دونوں حکومتی سیکرٹریز کو او ایس ڈی کیے جانے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں ہیں