واپس جائیں

مظفرآباد، 47 سالہ شخص کی لاش برآمد، تحقیقات شروع

16 Oct 2026, 03:52 PM
مظفرآباد، 47 سالہ شخص کی لاش برآمد، تحقیقات شروع

چناری قتل یا حادثاتی موت؟جہلم ویلی کے علاقہ گوجربانڈی میں مردہ حالت میں تقریباً 47 سالہ شخص کی نعش برآمد،پولیس نے پوسٹمارٹم کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی،تحقیقات شروع،علاقہ میں خوف کی فضا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ پولیس چناری نے اطلاع ملنے پر جمعرات اور جمعہ کی درمیانی رات تقریباً 47 سالہ شمیر ولد فیض اللہ چک ساکن گوجر بانڈی کی نعش گوجر بانڈی کوہل کے قریب سے برآمد کی،جس کے سر پر دو چوٹیں تھی جن میں سے ایک چوٹ چھوٹی اور ایک بڑی تھی،معاملہ مشکوک پانے پرچناری پولیس نے نعش ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال ہٹیاں بالا منتقل کی، جہاں پر ڈاکٹرز نے جمعہ کے روز اس کا پوسٹمارٹم کیا،جس کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی گئی،مردہ حالت میں ملنے والے شخص کی نماز جنازہ جمعہ کے روز گوجربانڈی میں ادا کی گئی جس میں ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت،جس کے بعد مرحوم کو آہوں اور سسکیوں کے سائے میں منوں مٹی تلے سپرد خاک کردیا گیا،زرائع کے مطابق مردہ حالت میں ملنے والا شخص گوجر بانڈی کوہل کے قریب گھاس کاٹنے گیا تھا،جہاں سے اسے اطلاع ملنے پر مردہ حالت میں پولیس نے ریکور کیا،چناری پولیس نے زیر دفعہ 174 کے تحت واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہے،دوسری جانب پوسٹمارٹم رپورٹ ملنے کے بعد ہی واضع ہو گا کہ مردہ حالت میں ملنے والا شخص حادثاتی طور موت فوت ہوا یا اسے کسی نے قتل کیا ہے،عوامی حلقوں نے واقعے کی اعلیٰ سطحی تحقیقات اور حقائق عوام کے سامنے فوری طور پر لانے کا مطالبہ کیا ہے۔۔۔۔

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں